زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے پھر انکار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چئیرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کا خارج ازامکان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی چونکہ ملک کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں اس لیے وہ ان سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو صرف اپنی ذات کی پروا ہے تاہم ملک کی خراب صورتحال کے ذمہ دار بھی نواز شریف ہی ہیں نیز ان کو وہیں جمہوری وعدے اید رہتے ہیں جن سے ان کے مفادات وابستہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوشش ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جائے مگر مسلسل چوتھی بار چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پیٹھ میں ہمیشہ چھرا گھونپا گیا۔پی پی پی نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے جو پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا جبکہ نواز شریف آخری لمحات مین اسے سے مکر گئے۔

Title: zardari refuses to meet nawaz sharif again | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply