پارٹی بر سر اقتدار آئی تو ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی: زرداری

نواب شاہ : ووٹروں کو لبھانے کے لیے اپنے ترکش کا ہر تیر استعمال کرنے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز(پی پی پی۔ پی)کے صدر آصف علی زرداری نے ۔

جو ملک کے صدر بھی رہ چکے ہیں، اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ووٹروں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ان کی پارٹی بر سراقتدار آئی تو ہراس خاندان کے، جس کا کوئی ممبر سرکاری ملازمت میں نہ ہو ، ایک فرد کو گورنمنٹ جاب دی جائے گی۔ مسٹر زرداری نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آنے والے تاجروں اور دیگر اہم شخصیات پر مشتمل وفود سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی بےروزگار وں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرے گی۔مسٹر زرداری نے کہا کہ زراعت قومی اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے زندہ رکھنا اور اوپر اٹھانا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کاشتکاروں اور دہقانوں کوتمام ضروری وسائل بہم پہنچائے جائیں گے۔انہون نے کہا کہ اس وقت ملک میں پانی کی شدید قلت سے دوچارہے۔اس پر قابو پانے کے لیے ڈیم بنانے چاہئیں تاکہ پانی کا ذخیرہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari promises one govt job for every family in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply