زرداری نے پنامہ گیٹ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مذمت کی اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کام سپریم کورٹ نہیں کر سکی کیا وہ ایک سرکاری آفیسر کر سکتا ہے؟ کیا ایک سرکاری آفیسر وزیراعظم کو نا اہل قرار دے سکتا ہے؟ کیا ایک عام آفیسر نوازشریف کو تھانے میں بلا سکتا ہے؟۔آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نا اہلی کا فیصلہ سرکاری آفیسر نے نہیں بلکہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا ہے کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا اب اخلاقی طور پر انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نا تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ انہیں ابھی تک پاکستانی عدلیہ کے نظام کا پتہ نہیں ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو ملک نوازشریف کے ہاتھوں محفوظ نہیں وہ عمران خان کے ہاتھوں میں بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari condemns sc decision demands resignation from pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply