میں بیگم کلثوم کے آخری وقت میں ان کے ساتھ نہیں تھا اس بات کی مجھے بہت تکلیف ہے:نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاکہنا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ اس بات کی تکلیف ہے کہ میں اپنی بیگم کے ساتھ آخری لمحات نہیں گزار سکا۔اتوار کو سابق وزیرِاعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماو¿ں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کا وفد پارٹی کے صدر اور سابق وزیرِاعظم چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں جاتی امرا پہنچا۔ان کے ہمراہ چوہدری مونس الٰہی، چوہدری راسخ الٰہی، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔چوہدری خاندان کے افراد نے نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق صدرِ مملکت آصف علی نے نواز شریف کی اہلیہ کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بلا شبہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں‘۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی جد و جہد کو پورا ملک یاد کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

اصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، اور نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے غم میں وہ اور ان کی جماعت برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ’میں اپنی بیمار بیگم کے آخری وقت میں اس کے ساتھ نہیں تھا‘۔

انہوں نے اصف علی زرداری کی قیادت میں آنے والے پیپلز پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ اس تکلیف دہ وقت میں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں بھی شریک ہوا، اور آج بھی پارٹی کے پورے خاندان کے ہمراہ چل کر آئے، جس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari bilawal meet nawaz to extend condolences on kulsooms demise in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply