نواز شریف اور عمران خان کی چالوں سے ہوشیار رہیں: زرداری کی عوام سے اپیل

اسلام آباد:(یو این آئی)پاکستان کے سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کونواز شریف اور عمران خان کی چالوں سے ہوشیاررہنے کو کہا ہے۔مسٹر زرداری نے پشارو میں کل پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ناہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جیسے بے شمار لوگوں کا سامنا کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کوا ن لیڈروں کی چالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
’دی نیو انٹر نیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر زرداری نے کہا کہ برطرف وزیر اعظم نواز شریف سے اب ملک کے معاملے سنبھل نہیں رہے ہیں، انہوں نے ابھی تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اب انہیں اس کا لطف اٹھانا چاہئے۔ مسٹر زرداری نے پنامہ پیپرز لیک معاملہ میں 28جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب مسٹر شریف یہ سوال کرتے پھر رہے ہیں کہ آخر کس بنیاد پر انہیں نا اہل ٹھہرایا گیاہے۔ انہوں نے کہا-
”اگر انہیں ناہلی سے متعلق فیصلہ کی بنیاد کی جانکاری ہی نہیں ہے توسپریم کوٹ کے فیصلہ کو اس وقت کیوں قبول کرلیاگیاتھا“۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما عمران خان کو ’معصوم کرکٹر‘ قرار دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari asks people to beware of nawaz sharif imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply