بلاول بھٹو ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے: زرداری

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہونے والے عام انتخابات میں نواب شاہ سے امیدوار ہوں گے۔
زرداری نے جمعہ کو پیپلز سکریٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ انتخابی مہم شروع کر دیں۔زرداری نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ نواب شاہ انتخابی حلقہ سے عام انتخابات میں پارٹی امیدوار ہوں گے۔کارکنوں سے کارکنوں کو یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ برسر اقتدار آنا چاہتے ہیں تاکہ متحد ہو کرسندھ کو ایک نمونہ بنایا جا ئے۔
زرداری نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے پی پی پی کے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی اور سندھ میں روزگار کی شرح سب سے اونچی ہوگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari announces to contest elections from nawabshah in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply