ٹرمپ ڈرانے دھمکانے کی کوشش نہ کریں،پاکستان امریکہ کو پائی پائی کا حساب کرنے تیار ہے:زرداری،عمران

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان و انتباہ نے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے اور اس سے پاکستان خسارہ میں رہے گا ، سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل مچا دی اور حکومتی عہدیداروں سمیت سیاسی قائدین ٹرمپ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کومنہ توڑ جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش نہ کریں یہ افغانستان نہیں بلکہ پاکستان ہے۔آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ سے بھی زیادہ قربانیاں دی ہیں جبکہ امریکہ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پائی پائی کا حساب کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ نے نوازشریف کے دل کی بات کہی ہے اور یہ سب نوازشریف کی بھارت کے ساتھ حد سے زیادہ دوستی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی ٹرمپ کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی تقریر انتہائی مایوس کن اور امریکہ کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام اور حکومت متحد ہوجائیں تو امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zardari and imran condemn trumps statement in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply