عمران خان اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں:مریم نواز

سوات: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چیرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیرمین آصف علی زرداری بھائی بھائی ہیں اور ایک ایسے پرچم تلے دونوں نے ہاتھ ملا لیا ہے جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔
سوات میں کبال میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بڑے تیز و تند لہجہ میں مریم نے کہا کہ آپ لوگوں نے2013میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور سینیٹ کے انتخابات میں اس نے آپ کے ووٹ زرداری کے قدموں میں ڈال دیے۔
مریم نے کہا کہ اگر عمران کو آئندہ بھی یہی کرنا ہے تو تو وہ عوام سے کہہ دے کہ وہ بلے کے بجائے سیدھے تیر کو ہی ووٹ دیں۔آپ لوگوں نے جب پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ کو امید تھی کہ عمران آپ کی خدمت کرے گا ، سوات میں نئی سڑکیں بنوائے گا، لیکن اس نے اپنی تمام میعاد پنجاب اور وفاقی دارالخلافہ میں سڑکوں کی ناکہ بندی اور دھرنوں پر صرف کر دی۔

Title: zardari and imran are brothers maryam tells crowd in swat | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply