اسلام آباد میں چیک پوسٹ پر کار نہ روکنے پر پولس افسر نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسلام آباد: ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح اسلام آباد کے سیکٹر 1-10/1میں ایک پولس افسر نے ایک کارسوار کے سر میں گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ افسر فائر کرنے کے فوراً بعد جائے واردات سے فرار ہو گیا۔پولس افسران کے مطابق تیمور نام کے اس شخص کی کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن تیمور نے کار روکنے کے بجائے کار کی رفتار اور بڑھا دی اور چیک پوسٹ سے آگے سے تیزی سے نکل گیا۔جس پر اس افسر نے اس کار پر فائر جھونک دیا ۔
گولی تیمور کے سرمیں لگی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ جو خاتون کار میں بیٹھی تھی اسے کوئی گزند نہیں پہنچی۔پولس نے اس افسر کی تلاش میں ٹیمیں بھیج دی ہیں۔تیمور کی ہلاکت کے خلاف ا سلام آباد میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے۔ تیمور کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس افسر نے فائرنگ سے پہلے کوئی وارننگ نہیں دی تھی۔بعدازاں افہام و تفہیم سے معاملہ سلجھایا گیا اور تیمور کے بھائی نے سبزی منڈی تھانہ میں اس پولس افسر کے خلاف ایک کیس درج کرادیا۔

Title: young man shot dead by police officer in islamabad in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply