بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو جارحیت سے روکے:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ پاکستان پر آئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ عدیل الجبیر اور شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلہ سے پیدا شدہ صورت حال سے روشناس کیا۔ اور کہا کہ اب بین الاقوامی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہندوستان سے کہے کہ وہ اپنی غیر قانونی کارروائیاں اور جارحانہ پالیسیاں اور اقدامات بند کرے۔

الجبیر اور بن زاید سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ سے مکمل پابندیوں، گرفتاریوں اور مواصلاتی ذرائع کے انقطاع کے باعث حقوق انسانی اور انسانیت کی بگڑتی صورت حال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔

پی ایم او سے جاری ایک بیان میں کرفیو کو فوری طور پر اٹھا لیے جانے،نقل و حرکت اور مواصلات پرعائد پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کے بیادی حقوق کے احترام کی اہمیت و افادیت پر زور دیا گیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر اپنے مظالم اور زیادتیوں نیز غیر قانونی اقدفامات سے دنیا کی توجہ بھٹکانے کے لیے جھوٹ موٹ کا فلیگ مارچ کر رہا ہے۔

جبکہ ہندوستان کے اقدامات سے خطہ کے امن و استحکام و سلامتی کو زبردست خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔اس لیے عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ ہندوستان کو ایسے غیر قانونی اقدامات اور جارحانہ پالیسیوں سے روکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World has responsibility to stop indian aggression pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.