مریم نواز کی قیاد ت میں کام کرنے سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا انکار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ جونیئر لوگوں کی ،جو ان کے سامنے کے کل کے بچے ہیں،قیادت میں حکمراں پی ایم ایل این میں خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
ان کا واضح طور پر اشارہ مریم نواز کی جانب تھا جن کے بارے میں زور شور سے قیاس آائیاں کی جارہی ہیں کہ آئندہ پارٹی سربراہ وہی ہوں گی۔ٹیکسلا میں ایک پریس کانفرس میں ان اس گذشتہ ریمارکس کے حوالے سے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ابھی مریم اتنی تجربہ کا ر نہیں ہیں کہ وہ پی ایم ایل این کی قیادت کر سکیں استفسار کیے جانے پر نثار نے الٹا میڈیا کے نمائندوں سے ہی پوچھ لیا کہ کیا انہوں نے اس وقت کوئی غلط بات کہہ دی تھی۔
انہوں نے مریم کے حوالے سے کہا کہ آپ ہی بتائیں کہ کیا میں بچوں کی ماتحتی میں کام کر سکتا ہوں۔ہر شخص کی عزت نفس ہوتی ہے۔اور اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی بھی کہ ان سے کسی جونیئر کی قیادت میں کام کرنے کہا جائے تو وہ کوئی فیصلہ کریں گے۔
بار بار پوچھے جانے پر انہوںنے چڑ کرکہا آپ لوگ مریم اور حمزہ کا ہی کیوں نام لیے جارہے ہیں۔میں کوئی سیاسی یتیم نہیں ہوں کہ بچوں کو سر اور مادام کہہ کر مخاطب کروں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont work under leadership of children says nisar on conflict with maryam nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply