پاکستان میں مہاجروں کے لیے نئی ریاست بنوائیں گے:ایم کیو ایم سربراہ کا عہد

ایج وئیر(لندن): متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے بانی اور رہنما الطاف حسین نے عہد کیا ہے کہ پاکستان میں کئی عشروں سے مساوی حقوق و انصاف سے محروم مہاجروں کے لیے ایک نئی ریاست دوبارہ بنائیں گے۔

اپنی 65ویں سالگرہ پر تقریر کرتے ہوئے حسین نے مزید کہا کہ پاکستان میں نظام عدلیہ کو دوہرا معیار ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ہم مہاجروں کے لیے مکمل خود مختار اور بااختیار و طاقتور صوبہ یا ایک نئیمکمل مہاجر ریاست مانگنا چاہتے ہیں۔ہم اس سے کم پر کچھ قبول نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے پاکستان کی مہاجر مخالف اور بلوچ مخالف پالیسیوں کو مفصل بیان کیا اور پوچھا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کسی کو بندوق کی نال پر مکان پر قبضہ کرتے اور طاقت و اثر و رسوخ کے بل پر تمام وسائل کا استحصال کرتے دیکھ کر آپ کے دل پر کیا بیتے گی اور آپ کیسا محسوس کریں گے؟ اور یہ ایسے ناگفتہ بہ حالات ہیں کہ اس کے عالوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ چھینے گئے حقوق کی بازیابی کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے۔

ظالم ہماری صدا اس وقت تک نہیں سنیں گے جب تک کہ ہم بھی وہی حکمت عملی اختیار نہ کر لیں اور ان کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont accept paks double standard of justice mqm chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment