جہلم میں ناموس کے نام پر لڑکی کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

جہلم: پاکستان کے پنجاب کے ضلع جہلم میں پنڈ دادن خان میں ایک خاتون کو ناموس کے نام پرقتل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شگفتہ نام کی لڑکی نے ،جو جلال پور شریف کی رہائشی تھی، اپنی پسند سے حسین نام کے ایک شخص سے شادی کرلی تھی۔
چونکہ شگفتہ کے والدین نے اس کی پسند کے شخص کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا اس لیے شگفتہ بھاگ کر حسین کے گھر چلی گئی۔لیکن کچھ دنوں بعد اس کے رشتہ دار یہ وعدہ کر کے اسے واپس گھر لے آئے کہ وہ اس کی حسین سے شادی کرنے پر راضی ہیں ۔
لیکن گھر وپاس لاتے ہی اس کا گلا دبا کر اسے ہلاک کر دیا۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولس نے شگفتہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ایک مقامی اسپتال مین بھیج دیا۔
پولس حکام نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد معاملہ کی تحقیقات شروع کی جائے گی۔واضح ہو کہ پاکستان میں ہر سال ناموس کے نام پر 500عورتیں اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل کر دی جاتی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman killed for honour in jhelum in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply