بی ایس ایف کی گولہ باری میں دو پاکستانی شہری ہلاک،24زخمی

سیالکوٹ: پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی سرحدی سلامتی دستے (بی ایس ایف) کی بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میںمارٹروں سے کی گئی گولہ باری میں ایک ضعیفہ اور ایک کمسن بچی ہلاک اور چار بچوں اور8خواتین سمیت 24افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ایڈ منسٹریشن حکام کے مطابق فائرنگ اتوار کو علی الصباح شروع ہوئی اور دن بھر ہوتی رہی۔اس فائرنگ میں کاچی ماند گاؤں کی 60سالہ فاضلان زوجہ رحمت علی اپنے گھر پر مارٹر گولا آکر گرنے سے ہلاک ہو گئیں۔

پانچ سالہ بچی نرگس فاطمہ دختر شاہد اقبال ساکن کاچی ماند کو شدید زخمی حالت میں سیالکوٹ کے سی ایم ایچ پہنچایا گیا ۔ لیکن وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

حاکم نے مزید بتایا کہ اس گولہ باری میں گھنگلورا، کاچی ماند، پل بجوان، سوہنٹی ڈیرا، دیا واڑا، پنڈولیان، دیوان پور اور ککران میں24افراد زخمی ہوئے۔ سیالکوٹ ڈسڑٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر لطیف ساہی نے کہا کہ ریسکیو122کا عملہ زخمیوں کو لہو لہان حالت میں سیالکوٹ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل لے گیا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس گولہ باری میں بھینسیں، گائیں اور بکرے بکریاں بھی بھاری تعداد میں ہلاک ہو گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman child killed in indian shelling in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply