حافظ سعید اور حقانی گروپ کو بوجھ قرار دینے پر عمران خان خواجہ آصف پر آگ بگولہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اس بیان پر بلبلا اٹھے جس مین انہوں نے جماعت الدعویٰ کے سرغنہ حافظ سعید اور حقانی گروپ کو پاکستان پر بوجھ بتایا تھا ۔عمران خان اتنے آگ بگولہ ہو گئے کہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جسے خواجہ آصف جیسا وزیر کارجہ دستیاب ہو اسے دشمنوں کی کیا ضرورت۔خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس کے موقع پر ایشیاسوسائٹی فورم سے بات کرنے کے دوران کہا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ہندوستان سے پینگیں بڑھانے اور امن مساعی کی سیاسی قیمت چکانا پڑی ہے۔
خان نے ٹوئیٹ کیا کہ شریف اور ان کا خاندان اور ان کے حالی موالی ہند امریکہ لابی کی خوشنودی حاصل کرنے اور ان کے مفادات کے عین مطابق کام کرنے کو بے چین ہیں کیونکہ مستقبل کے لیے ان کی جمع پونجی اور املاک مغرب میں ہے۔عمران نے وزیر خارجہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ ہند امریکہ کو خوش کرنے کی پاکستان مسلم لیگ نواز کی پالیسی کے ایک جزو ے طور پر وزیر خارجہ نے مسلح افواج کو بھی نشانہ بنایاہے ۔واضح رہے کہ منگل کے روز آصف نے امریکہ سے کہا تھا کہ حقانی نیت ورک اور حافظ سعید کے حوالے سے پاکستان کو الزام دینا بند کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی امریکہ کی آنکھ کا تارہ تھے اور وائٹ ہاؤس میں دعوت شیراز اڑایا کرتے تھے اور شرابیں پیا کرتے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: With a foreign minister like khawaja asif who needs enemies asks imran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply