نواز شریف نے قومی احتساب بیورو کو پر قینچ کرنے کی دھمکی دی

لاہور: سندھ اور خیبر پختون خوا کے بعد پنجاب کے حکمرانوں کو بھی قومی احتساب بیورو (ناب) کے عتاب کی آنچ محسوس ہونے لگی جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر انہوں نے قومی احتساب بیورو کو انتباہ دینا شروع کر دیا کہ وہ احتیاط اور ہوشیاری سے کام کرے بصورت دیگر اس کے پر کتر دیے جائیں گے۔قومی احتساب بیورو کو یہ انتباہ کسی معمولی یا دوسرے درجہ کی شخصیت کی جانب سے نہیں بلکہ خود وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دی گئی ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے منگل کے روز اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر ناب کے چیرمین قمر زماں چودھری نے ان کے (وزیر اعظم) تحفظات پر توجہ نہ دی اور انہیں دور نہ کیا تو حکومت قانون میں ترمیم کر دے گی۔وزیر اعظم کے تیور اور لہجہ اس امر کی غمازی کر رہا تھاکہ حکومت اور ناب کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ او درون خانہ ایک دوسرے کے خلاف کھچڑی پک رہی ہے۔ناب کے حوالے سے اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قومی احتساب بیورو حکومتی افسران کو ڈرا دھمکا رہا ہے اور انہیں ان کی ذمہ داری نبھانے سے روک رہا ہے ۔ ناب کا حکومت کے افسروں پر ایسا خوف طاری ہے کہ وہ کسی بھی پراجکٹ کی فائل پر دستخط کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ دھمکی بھاولپور میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کے دوران دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wings of nab will be clipped nawaz shareef in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply