بدھ کے روز نواز شریف کو بتایا جائے گا کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے سنیچر کے روز قسم کھائی کہ وہ 2نومبر کو قومی دارالخلافہ میں ”لاک ڈاؤن“ کے اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنا کر رہیں گے۔یہاں اپنی بنی گالہ رہائش گاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کو مشورہ دیا کہ وہ وہ گروپ کی شکل مٰن سفرکریں کیونکہ جب وہ قلیل تعداد میں سفر کرتے ہیں تو پولس انہیں اٹھا کر جیل میں ڈال دیتی ہے۔
انہوں پی ٹی آئی حامیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اس راستے سے جہاں پولس تعینات کی گئی ہے آنے کے بجائے دیگر خفیہ راستوںسے مقررہ مقام پر پہنچیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے، جن کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی اسلام آباد میں جمع ہو کر ان کی رہائش گاہ کے قریب رات بھر سے خیمہ زن ہے، معلوم کیا کہ انہیں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی اور وہ بے آرامی تو محسوس نہیں کر ہے ۔
انہوں نے پارٹی کے منتظمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ دھرنے کے لیے جمع ہونے والے ان کے حامیوں کی خبر گیری کرتے رہیں اور ان کے آرام و آسائش کے تمام سامان بہم پہنچائے جانے کو یقینی بنائیں۔بڑے بڑے کڑھاؤ ں میں ان لوگوں کے لیے ناشتہ تیار کیا گیا۔ کچھ پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں نے ناشتے سے قبل علی الصباح ڈنڈ پیلے اور بیٹھکیں لگائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will show nawaz on nov 2 what democracy is imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply