شہباز شریف خود وزیر اعظم اور بیٹے حمزہ کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی کوشش میں؟

لاہور: سیاسی حلقوں مین یہ سرگوشیاں ہیںکہ اگر پنامہ گیٹ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل و عیال پر آنچ آتی ہے اور انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑتا ہے تو ان کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف جنہیں شاید جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں قصور وار قرار نہیں دیا ہے وزات عظمیٰ کے عہدہ پر فائز ہو سکتے ہیں کیونکہ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ وہ اس نازک گھڑی میں اپنے بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور پی ایم ایل این کے بااثر رہنماؤں سے پس پردہ ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔
نیز وہ چونکہ مرکز میں آکر پنجاب کو بھی نہیں کھونا چاہتے اس لیے اس کے لیے وہ اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ مقرر کرا سکتے ہیں۔اب اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن آثار و قرائن اسی جانب اشارے دے رہے ہیںکہ باقی ماندہ میعاد کے لیے شہباز شریف ہی وزیر اعظم بننا چاہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will shahbaz nawaz to manage govt matters in case nawaz sharif resigns in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply