نواز شریف کو جیل بھجوانے کے بعد ہی چین سے بیٹھوں گا:عمران خان

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے ایبٹ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو زبردست ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو خود ” بدعنوانی کا شہنشاہ “ ہو وہ ملک کو کرپشن سے پاک کیسے کر سکتا ہے۔
انہوں نے نواز شریف کو ”کرپشن کا آقا“ سے تعبیر کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ڈان لیکس تنازعہ سے نواز حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میاں جی! کرپشن کے باعث ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔اور میں تمہیں جیل بھیجے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔“
خان نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ حکمرنواں کو ان کے کرتوتوں کا جوابدہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمراں متواتر بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ لے رہے ہیں اور پیسہ ملک سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔

Title: will rest only after sending pm sharif to jail imran khan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply