وزیر اعظم بنا تومنی لانڈرنگ کرنے والوںکو بخشوںگا نہیں:عمران خان

کراک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے پیر کو کہا کہ وہ بر سر اقتدار آئے تو منی لانڈرنگ کرنے والوںکا احتساب کرکے لوٹی ہوئی رقم کو ملک میںواپس لائیں گے۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دیجارہی ۔ ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آجائے گی۔عمران خان نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں بھی سرمایہ کاری کا عہد کیا۔انہوںنے کہا کہ ان کا نظریہ پاکستان کو کھیلوں کی سوپر پاور بناناہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will recover looted money once in power imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply