کیا پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف خاموشی سے ریٹائر ہوجائیں گے

سبھاش چوپڑا
پاکستان میں اس وقت تما م نگاہیں رخصت پذیر فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف پرٹکی ہیں جو اپنی تین سالہ میعاد مکمل کر چکے ہیں ۔ اس وقت ہر ایک کی زبان پر یہی سوال ہے کہ کیا ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے گی یا کوئی دوسرا ان کا جانشین مقرر کر دیا جائے گا اور اگر وہ ریٹائر ہو رہے ہیںتو ان کی جگہ کو فوجی سربراہ بنایا جائے گا۔
لندن سے شائع ہونے والے ماہانہ جریدے ایشین افئیرز میں معروف صحافی اشیش رے نے مارشل ایوب خان سے جنرل یحییٰ خان وجنرل ضیاءالحق تک اور جنرل پرویز مشرف تا جنرل راحیل شریف کے دور کی فوجی تاریخ بیان کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا جنرل راحیل شریف راحت و سکون کے ساتھ ریٹائر ہوں گے؟ یا اچانک ہی انکو ریٹائر کر دیا جائے گا؟
گذشتہ60سال میں سے زیادہ عرصہ ملک پر جنرلوں کی ہی حکومت رہی ہے جو عملاً ڈکٹیٹر رہے ہیں۔یہ بات دیگر ہے کہ گذشتہ8سال سے جس میں جنرل راحیل کے بھی تین سال شامل ہیں، غیر فوجی حکومتیں رہی ہیں۔ پہلی حکومتصدر آصف علی زرداری کے دور صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اور اب میاں محمد نواز شریف کی قیادت والی پاکستان مسلم لیگ نواز کی ہے۔
تاہم ہندوستان کے تئیں پاکستان کی پالیسی غیر فوجی حکومتوں کے اس8سالہ دور میں بھی فوجی جنرلوں کے ہی ہاتھ میں رہی ہے۔ 1965میں مارشل ایوب خان کی زیر قیادت ہندوستان سے جنگ کے بعد سے اس سال جنرل راحیل شریف کے دو رمیں کشمیر میں اڑی میں دہشت گردانہ حملے تک، جس میں 18ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے، پاکستانی فوج کی ہند مخالف پالیسی برقرار رہی۔اڑی حملہ میں کوئی رول ہونے کی پاکستانی تردید اور جوابی کارروائی کے طور پر ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے باوجود، جس میں پاکستان کا کافی جانی نقصان ہوا ، جنرل راحیل شریف کی مرد آہن کی تصویر جوں کی توں رہی۔
جس کے پیش نظر یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے غیر فوجی حکومت کے آگے سر تسلیم خم کر دیں گے یا اور اپنے جانشین کے لیے ان کی سفارش کو منظور کر لیں گے۔یا اپنی طاقت و اختیارات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کے آئینی اختیارات کو خارج کر دیںگے۔اس کے جواب کا نہ صرف پاکستان انتظار کر رہا ہے بلکہ اس کے پڑوسی خاص طور پر ہندوستان اور افغانستان کو بھی انتظار ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will pakistans general raheel sharif go quietly in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply