کوئی کتنی ہی چیخ پکار کر لے استعفیٰ نہیں دوںگا: نواز شریف

'Will not resign on anyone's call': PM dismisses demands to step down
اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شریف نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کی روشنی میں ان کے استعفیٰ دینے کے لیے کتنا ہی مطالبہ کیوں نہ کیا جائے وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ان ے اس فیصلہ کی جمعرات کے روز وفاقی کابینہ نے بھی ایک ہنگامی اجلاس میں توثیق کر دی۔
اسلام آباد میں اپنی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کو الزامات اور قیاس آرائیوں کا مجموعہ قرا دیا۔ان کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے کابینہ کے اراکین نے ان سے کہا کہ پناماہ دستاویزات افشا کیس میں خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے وہ قانونی جنگ لڑیں۔