پاکستان کو ہر مذہب و نسل کے لوگوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کا عزم:نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو تمام مذاہب اور نسل کے لوگوں کے لیے محفوظ مقام بنا کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے قومی ایکشن منصوبہ اور داخلی سلامتی کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر نسل اور ہر مذہب کے لوگوں کے لیے پاکستان کو محفوظ ملک بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک درست سمت جارہا ہے اور حکومت شہریوں کو ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھلنے پھولنے سے ایک عشرہ سے زائد مدت سے ملک میں اقلیتوں کو متعدد زیادتیوں کا شکار ہونا پڑا ہے۔وزیر اعظم نے میٹنگ کے دوران ”انتہا پسند نظریہ “کو ایک عالمی خطرہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے کے باعث کئی سالوں سے دہشت گردوں کے عتاب کا شکار بنا ہوا ہے۔
اور جب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اس نے لڑنا شروع کیا ہے ملک کو زبردست سماجی و اقتصادی نقصان جھیلنا پڑا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will make pakistan secure for people of all religions and ethnicities in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply