اقتدار میں آئے تو کراچی کو ایسا بنادیا جائے گا کہ پوری دنیا تعریف کرے گی:نواز شریف

کراچی: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعرات کو حیرت انگیز طور پرکراچی کا دورہ کرتے ہوئے صوبائی دارالخلافہ کراچی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور ان پریشانیوں اور مشکلات کا ذکر کیا جو انہیں کراچی تک پہنچنے میں ہوئی ہیں
۔انہوںنے کہا کہ یہ وہ کراچی نہیں ہے جو 2018میں ہوگا۔ یہاں ہر طرف کوڑے کچرے کے ڈھیر ہیں ،فضائی آلودگی اتنی ہے کہ اللہ کی پناہ اور اگر پانی ہے بھی تومضر صحت پانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کراچی سے کہیں آگے جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی خوشی کی بات نہٰن ہے ۔اس سے مجھے قلبی تکلیف پہنچی ہے کیونکہ کراچی کو پاکستان کا بہترین شہر بنایا جا سکتا ہے۔
سندھ مزید ترقی یافہ صوبہ بن سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کو موقع دیا گیا میںوعدہ کرتا ہوں کہ وہ کراچی کو ایسا شہر بنا دیں گے جس کی نہ صرف کراچی کے لوگ تعریف کریں گے بلکہ پوری دنیا اس کی تعریف کرے گی
۔بس ایک بار صوبہ سندھ کا ہمیں اقتدار دے دیا جائے۔انہوں نے کہا آپ سبھی جانتے ہیں کہ ہم جو وعدیہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will make karachi a city the world admires nawaz promises in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply