اگر سعودی عرب میں اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس تھا تو ایران کو کیوں مدعو نہیں کیا گیا:پاکستانی عالم

اسلام آباد:پاکستانی مذہبی جماعت (جماعت اہل حرم پاکستان) کے مرکزی رہنما مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں منعقد ہونے والا اجلاس اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجتماع تھا تو اس میں ایران جیسے بڑے اسلامی ملک کو کیوں دعوت نہیں دی گئی؟انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت سے مسلمانوں پر اسکے برے اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلمانوں کے لیے بدبختی کی بات ہے کہ یہ وہی امریکی صدر ہیں جو چند روز پہلے ہی مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں مگر آج ان کو مسلمانوں کے سب سے بڑے ہمدرد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔مفتی گلزار نعیمی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسلمان ملکوں کے حکمراں اس اسلام کے پیروکار ہیں جو امریکہ سے نشر کیا جاتا ہے اور ٹرمپ اس اسلام کا ترجمان ہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب مسلمانوں کی بڑی تعداد فقر و افلاس میں مبتلا ہے، ایسے وقت میں امریکی صدر کے استقبال پر کروڑوں ڈالر خرچ کر دیئے جاتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یہ کانفرنس مسلمانوں کی وحدت و اتحاد اور انفرادی شناخت کو نقصان پہنچانے کے لیے منعقد کی گئی ہے کہ جس کے مستقبل میں بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why iran not invited for islamic conference in saudi arabia ask mufti gulzar naeemi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply