پاکستان مسلم لیگ نواز قیادت ویڈیو کو ثبوت بنا کر عدالت کیوں نہیں گئی:اعتزاز حسین

اسلام آباد: سنیٹر اعتزاز حسین نے، جو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں،اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)ایسی اہم شہادت کی کے ساتھ، جس سے ثابت ہو تا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ایم ایل این لیڈر میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو بلیک میل کیا گیا تھا،عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا۔

احسان نے مزید کہا کہ اگرچہ جج ارشد ملک نے اس قسم کی ملاقات کی تردید نہیںکی ہے لیکن انہوں نے الزام لگایا کہ ٹیپ کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اس کے متن میں تراش خراش کر کے سنایا گیا ہے۔

احسان نے کہا کہ ایسی صورت میں معاملہ متناع ہو جاتا ہے اور اسے درست ثابت کرنے کی ذمہ داری مریم نواز پر آجاتی ہے کہ وہ اپنے الزام کی تصدیق میں ثبوت پیش کریں۔

احسان نے ان خیالات کا اظہیار کیا کہ ویڈیو کو منظر عام پر لانے کے لیے پارٹی کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں شریف کے اصل وکیل خواجہ حارث کو وہاں موجود ہونا چاہئے تھا اور یہ اعلان کرنا چاہیے تھا کہ پارٹی اگلے ہی دن یہ ویڈیو عدالت میں جع کرادے گی۔

انہون نے کہا کہ عدالت فوری طور پر نواز شریف کو رہا نہیں کر سکتی ۔سب سے پہلے وہ اس کا سراغ لگائے گی کہ ٹیپ اصلی ہے اور اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why has pml n leadership not rushed to court with their undeniable evidence aitzaz ahsan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.