عمران خان کو ملک کامیابی سے چلانے کے لیے1992کے ورلڈ کپ جیسی ٹیم کی ضرورت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو، جو 11اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے،سب سے بڑا یہ چیلنج درپیش ہے کہ اپنی قیادت میں ملک چلانے کے لیے انہیں ایسے ساتھی مل جائیں جو دیانت داری ، ایمانداری اور قابلیت رکھتے ہوں۔

کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی پی پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جیسی پارٹیوں پر مشتمل حزب اختلاف کے گھاگ لیڈر قومی اسمبلی میں وزیر اعظم منتخب کے لیے ایسی مشکلات کھڑی کر دیں گے کہ اگر مندرجہ بالا صفات کے حامل عمران خان کو دستیاب نہیں ہو سکے تو آئندہ پانچ سال عمران خان کے لیے کوئی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج ثانت ہوں گے۔

عمران خان بھی جانتے ہیں کہ اب وہکسی کرکٹ ٹیم کی نہیں بلکہ ملک کی قیادت کر رہے ہیں جس میں بچہ بچہ ا سی طرح ان سے بے پناہ توقعات باندھے ہوئے جیسی1992میں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے وقت پورے پاکستان نے عمران خان سے وابستہ کر لی تھیں اور عمران خان نے بھی کپ جیت کر ان کی وہ توقعات پوری کر دی تھیں جو گذشتہ 17 سے وہ ہر کپتان سے لگائے ہوتے تھے۔

اسی طرح اب عمران خان کو عوام کی وہ توقعات پوری کرنی ہیں جو ملک کو بد عنوانی، دہشت گردی، انتہاپسندی،قتل و غارت گری، لوٹ ماراور تعلیم و کھیلوں میں پسماندگی سے پاک دیکھنے کے لیے ہر پاکستانی ہر حکمراں جماعت یا اسے سربراہ سے لگاتا رہا ہے۔ایسےحالات میں دیکھنا ہوگا کہ عمران خان اپنی معاونت کے لیے کیسی ٹیم بناتے ہیں اور ان میںکون کون معروف شخصیت شامل ہو سکتی ہے۔

عام خیال یہ پایا جا رہاہے کہ عمران خان کی اس وقت اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، ڈاکٹر شیریںمزاری، مراد سعید، فواد چودھری، ڈاکٹر عارف علوی، فیصل جاویداور شیخ رشید پر مشتمل جو ٹیم ہے عمران خان اسی ٹیم سے مد مقابل حزب اختلاف سے مقابلہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر تازہ کمک کے طور پر ریزرو کھلاڑیوں شبلی فراز، شہریار آفریدی،علی محمد خان، علی اصغر، علی زیدی، فیصل وودا، عاطف خان، اسعد قیصراور عندلیب عباس مٰں سے بھی کچھ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

علاوہ زیں خیبر پختون خوا اور پنجاب میں حکومت سازی کے بعد وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے عمران خان کو پریز خٹک، ڈاکٹر یاسمین رشید، چودھری پرویز الٰہی اور علیم خان جیسے با صلاحیت اور دیانتدار لیڈر دستیاب ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who will be in imrans final xi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply