میں نے کچھ غلط نہیں کہا : نواز شریف

اسلام آباد: 26/11کے ممبئی حملوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا،جس سے پاکستان کے تمام خاص و عام حلقوں میں زلزلہ آگیا، دفاع کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پوچھا کہ ”میں کیوں کہوں کہ انٹرویو میں میں نے جو کہا وہ غلط تھا؟“

اسلام آباد میں ایک احتساب عدالت سے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے ڈان کو دیے گئے اپنے اس انٹرویو کے جس میں انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا تھا، اقتباس پڑھ کر سنائے۔انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ”انتہاپسند تنظیمیں سر گرم عمل ہیں ۔

کیاانہیں غیر سرکاری عناصر کہا جاسکتا ہے۔کیا ہمیں انہیں ا سکی اجازت دینی چاہیے کہ وہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150افراد کو قتل کر دیں۔مجھے بتائیں۔ابھی تک ہم مقدمہ کی کارروائی کیوں مکمل نہ کر سکے؟“نواز شریف نے کہا وہی ایک نرالے نہٰں ہیں جس نے ایسا بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک، سابق صدر ریتائرڈ جنرل پرویز مشرف اور سابق قومی سلامتی مشیر ریٹائرڈمیجر جنرل محمود درانی کے اس حوالے سے سابقہ بیانات سے ان کے بیان کی تصدیق ہوتی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ 50ہزار جانوں کی قربانیاں دے کر بھی دنیا ہمارے بیانات پر کان نہیں دھر رہی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What did i say that was wrong nawaz responds to controversy around remarks on mumbai attacks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply