پاکستان میں باراتیوں سے بھری بس سیلاب میں بہہ گئی 26 افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان میں اتوار کے روز خیبر ایجنسی کے لانڈی کوٹل علاقے میں آنے والے سیلاب میں باراتیوں سے بھری ایک بس کے بہنے سے اس میں سوار 26 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان لطیف الرحمن نے بتایا کہ یہ واقعہ کل افغانستان کی سرحد کے قریب کے لانڈی کوٹل کے قبائلی علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 18 بچے، چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ بس لانڈ ی کوٹل کے بارا سے بازار زخاخیل علاقہ جا رہی تھی کہ سیلاب کے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈرائیوربس سے کنٹرول کھو بیٹھا اور پانی بس کو بہا لے گیا۔
مقامی انتظامی افسر اقبال خان نے کہا کہ اس واقعہ میں کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اب تک پتہ نہیں چلا ہے کہ بس میں دلہا اور دلہن بھی سوار تھے یا نہیں۔ راحت اور بچاؤ ٹیم نے لاشوں کو برآمد کرلیا ہے اور انہیں لانڈی کوٹل ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نے کل بیان جاری کر کے بتایا کہ اس ماہ اب تک بارش میں 55 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wedding bus washed away by flash floods 26 baratis killed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply