ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف وطن کا دفاع کریں گے: وزیراعظم نواز

اسلام آباد: (یو این آئی)وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کو کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنڑول لائن کی خلاف ورزی یا کسی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
کشمیر کو تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہندستان پر کشمیریوں کے حریت کے جذبے کو کچلنے کا الزام لگا یا اور کہا کہ ”کشمیر میں جاری اندھا دھند بربریت اور جارحیت ناقابل قبول ہے“۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مسٹر شریف اور وفاقی اور کابینہ نے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیکس کے ہندوستانی دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ ہندستانی افواج نے ایل او سی پر دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔
مسٹر شریف اسی کے ساتھ کہا کہ ”ہم اپنی توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود اور تعلیم و ترقی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، غریبی اور بیروزگاری کا خاتمہ اور عوامی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کرنا ہمارا عزم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے امن چاہتے ہیں“۔ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی وزیراعظم نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو پیر تین اکتوبر کو ایک ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اس ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس بیچ پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہو میں کہاہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحانہ مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واضح کیا کہ کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو دبایا نہیں جاسکتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will defend our homeland against any aggression pm nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply