دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز پر سنیچر کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ، جس میں 8فوجیوں سمیت 15افراد ہلاک اور 25دیگر زخمی ہوئے ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثنا ءاللہ زہری نے عہد کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال بھگایا جائے گا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کسی خاص نظریے کی وجہ سے نہیں بلکہ پیسوں کے لئے کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دشمن ممالک سے پیسہ لے کر ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور بیرونی طاقتیں مخصوص افراد کو استعمال کر رہی ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج سمیت دیگر تمام اداروں کو پوری طاقت و توانائی کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہوگی تا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایسی ناپاک کارروائیوں سے پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکے گا۔کسی بھی ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے نتائج پر اگر کوئی اعتراض ہو تو اسے قانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جبکہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے ملک میں خوف و ہراس اور دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی ابتدا ایک خاص نظریے اور فکر کے تحت ہوئی جس کو پاکستانی قوم کے سامنے مقدس بنا کر پیش کیا گیا لیکن بعد میں ملک دشمن عناصر نے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں بعض مخصوص افراد کو خرید کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کرنے لگے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will bring all terrorists to justice vows zehri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply