ہم امن چاہتے ہیں ،جنگ کے خلاف ہیں: وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد: (یو این آئی)پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن ہندوستان کی جانب سے آنے والے کسی بھی چیلنج اور دباؤ کا سامنا کرنے اور لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہے۔ مسٹر شریف نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا اور کہا کہ وہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو اپنی حمایت دینا جاری رکھے گا۔ انہوں نے برہان وانی کا ذکر کر تے ہوئے اسے ہیرو اور کشمیر واقع حزب مجاہدین کا کمانڈر قرار دیا۔
انہوں نے کشمیر کے اڑی حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے سے صاف انکار کیا اور کہا کہ ہندوستان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا یہ مشترکہ اجلاس ہندوستان کے اس عہد کے بعد کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کر دے گا خارجہ پالیسی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے بلایا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ اس امر کو یاینی بنائیں کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر من و عن عمل آوری ہو گی۔
انہون نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ہندوستان نے کوئی توجہ نہیںدی۔ اس اجلاس کا عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف بائیکاٹ کر رہی ہے۔ وہ منگل کو ہی اعلان کر چکے تھے کہ ان کی پارٹی بدھ کو ہونے والے پالرلیمانی مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We want peace we are against war pm nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply