امریکہ اپنے پیسے اپنے پاس رکھے ہمیں ضرورت نہیں ہے:وزیر ریلوے سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پاکستان کو حالیہ دھمکیوں اور اربوں ڈالر امداد دینے کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے پیسے اپنے پاس رکھے ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں، ہم پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیں۔لاہور میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہوش کے ناخن لین لیں اور افغان پالیسی بناتے ہوئے علاقائی حقائق کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
ان کے بیانات سے انداز ہوتا ہے کہ جیسے وہ اچانک سیاست میں آگئے ہیں اور انہیں پہلے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہہم کوئی بڑھک نہیں لگائیں گے مگر کسی کے سامنے سر بھی نہیں جھکائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی دھمکیوں کے مقابلے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور پاکستان کے تمام ادارے ہم آہنگ و ہم خیال ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا: جن افراد نے پاکستان کو امریکہ کے سامنے رکھا اور پاکستان کے امیج کو خراب کیا انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
جو پاکستان کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھے گا اس کو منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ خطے اور پاکستان کے حالات خراب کرنے میں سیاسی عدم استحکام کو لانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ امریکی صدر غیر متوازن انسان ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا: اگر امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیے ہیں تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کھربوں ڈالر لگائے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We dont need us money says pak railway minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply