پاکستان کبھی جنگ کر کے کشمیر نہیں جیت سکتا :سابق وزیر خارجہ حنا ربانی

اسلام آباد:سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے کبھی بھی کشمیر حاصل نہیں کر سکتا۔اور اس جانب ہندوستان کے ساتھ باہمی اعتماد کی فضا میں ہی پیش رفت ہو سکتی ہے۔کھر نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان جنگ سے کبھی کشمیر نہیں لے سکتا۔
اور اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تا دوسرا متبادل مذاکرات ہی رہ جاتے ہیں تو کیوں نہ مذاکرات کا ہی سہارا لیا جائے۔لیکن مذاکرات بھی اسی سے کیے جاسکتے ہیں جس سے تعلقات خوشگوار اور معمول کے مطابق ہوں اور باہمی اعتماد بھی ہو۔ حنا نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) حکومت نے ایک مخلوط حکومت ہونے کے باوجود ویزاضابطوں میں نرمی اور تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے توسط سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ہر ممکن کو شش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بھی معاملات ہیں وہ دشمنی یا معاندانہ جذبات کے ساتھ حل نہیں کیے جا سکتے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی پر فوج اثر کے حوالے سے سوال کیے جانے پر حنا نے کہا کہ یہ ایک سفارت کار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان معاملات پر جس میں فوج بھی ایک فریق ہو فوج کے نقطہ نظر کو ملحوظ خاطر رکھے۔
کھر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر اسی وقت حل ہو سکتا ہے جب ہندوستان میں بی جے پی سرکار ہو اور پاکستان میں فوجی حکومت بر سراقتدار ہو ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: we cannot conquer kashmir through war in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply