پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے ؛جنرل راوت کے بیان پر پاکستانی فوج کا ردعمل

نئی دہلی/اسلام آباد: اس ماہ کے اواخر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہند پاک وزراءخارجہ ملاقات منسوخ کرنے کے ہندوستان کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں میںالزام جوابی الزام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اور نوبت بہ اینجاہ رسید کہ دونوں ملکوں کے فوجی سربراہوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ہفتہ کے روز ہندوستانی فوجی سربراہ بپن راوت نے وزراءخارجہ کی مملاقات منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے ۔

جنرل راوت کا یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ہند پاک وزرائخارجہ کے درمیان ملاقات کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے رویہ کومنفی بتاتے ہوئے اس کی مغروریت قرار دیا تھا۔

جس پر پاکستانی ف فوج نے کہا کہ جوہری طاقت والا ملک جنگ کے لیے تیار ہے۔قبل ازیں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم جنگ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are nuclear state prepared for war pakistan fumes over genera in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment