پاکستان افغانستان میں ہندوستانی مداخلت کے خلاف:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہندوستان کی مداخلت کے خلاف ہے ۔ اس نے اس جنگ زدہ ملک میں انتشار پیدا کر دیا۔
اسلام آباد میں پاکستان امریکہ ٹریک 11-سفارتی مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد اسلام آباد میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی افغان پالیسی ملک میں مفاہمانہ عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان پناہ گزیں پاکستان سے چلے جائیں لیکن امریکی حکام کو اس پر اعتراض ہے ۔اور وہ اسکے لیے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ افغانستان بہت زیادہ غیر مستحکم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور باہمی الزام تراشیاں بھی بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک باہمی سمجھ بوجھ پیدا کرنے کی جانب پیش رفت کر سکیں۔

Title: we are against indias intervention in afghanistan says pak foreign minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply