ہند پاک آبی مذاکرات 29اگست سے لاہور میں

اسلام آباد: لاہورمیں پاکستان ہندوستان مستقل دریائے سندھ کمیشن کے 29اور30اگست کو ہونے والے مجوزہ اجلاس میں پاکستان ہندوستان کے زیر تعمیر پن بجلی اور آبی ذخیرے کے دو متنازعہ پراجکٹوں پر اپنے شدید اعتراضات کاپھر اظہارکرے گا۔

ایک حکومتی اہلکار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ہندوستانی آبی کمشنر مسٹر پی کے سکسینہ کی منگل کے روز لاہور آمد متوقع ہے جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سید مہر لعلی شاہ کے ساتھ بدھ سے دو روزہ مذاکرات شروع کریں گے۔

اہلکار نے کہا کہ پاکستان دریائے چناب پر 1000میگا واٹ پاکل ڈل اور48میگا واٹڑ لوور کلنائی پن بجلی پراجکٹوں کے ڈیزائن پر پاکستان کے اعتراض کے باوجود ان دونوں پراجکٹوں کی تعمیر پر اپنے تحفظات پیش کرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Water talks with delhi to resume on 29th in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply