نواز شریف نے پنامہ کیس سے ہٹنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیش کش کی: عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کے کنبہ کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازنے انہیںپنامہ گیٹ معاملہ سے ہٹ جانے کے لیے 10کروڑ بلین روپے کی رشوت دینے کی پیش کش کی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے پارٹی رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس شخص کو کیسے شکست دے سکتے ہیں کہ جس کا ہر جگہ پر نفوذ ہے اور وہ انتخابات کے نتائج کو بھی خرید لیتا ہے۔ اور اس کا کچا چٹھا کھولنے والے یا اسے عدالت تک کھینچنے والے کو کروڑوں ڈالر سے نوازنے تیار رہتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر نواز مجھے رشوت سے نوازنے کی پیشکش کر سکتا ہے تو وہ ادارے جنہوں نے پنامہ کیس کی تحقیقات کرنی ہے انکو بھی رشوت کی پیشکش کر سکتا ہے۔عمران خان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ ایک طویل عرصے سے نواز شریف کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرتے آ رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Was offered rs 10 billion to stay silent on panamagate imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply