ہندوستان نے جنگ تھوپی تو آخر دم تک لڑیں گے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و تکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گو کہ جنگ کرنا ہمارا منشا نہیں ہے اور نہ ہی ہم جنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ تھوپی گئی تو ہم پیچھے بھی نہیں رہیں گے اور منھ توڑ جواب دیتے ہوئے آخری سانس تک لڑیں گے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ہندستان کے ساتھ رشتے بہتر کرنے کی تمام تدبیریں کر لیں لیکن اس نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

انہوں نے ایک وقت عمران خان کے اس کہے کو یاد دلاتے ہوئے کہ ہندوستان اگر ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیںگے چودھری نے انتباہ دیا کہ ہم کہ چکے ہیں کہ اگر آپ (ہندوستان) امن کی جانب پیش رفت کریں گے تو ہم بھی ویسا ہی کریں گے ۔لیکن اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو ہم آخر دم تک لڑیں گے۔

کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں تاریخ سے سبق لینا چاہئے اس سے باہر آنا چاہئے۔

فواد نے عالمی برادری کو بھی انتباہ دیا کہ اگر وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی بر صغیر کی دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو ہماری طرح نتائج بھگتنے کے لیے وہ بھی تیار رہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: War not our choice but will fight till the end if it is imposed fawad chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.