شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے پاک امریکہ مذاکرات شروع

اسلام آباد: امریکہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس نے مقتول القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن تک رسائی کرانے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹیریٹ جرنل کی ”اسامہ بن لادن تک رسائی میں تعاون دینے والے ڈاکٹر کی رہائی کے لیے امریکہ اور پاکستان کے درمیان گفت و شنید“ کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کے لیے امریکی حکام نے پاکستان سے رابطہ قائم کیا ہے۔
واضح رہے کہ شکیل آفریدی نے اسامہ تک رسائی کے لیے امریکی انٹیلی جنس سے بھر پور تعاون کیا تھا۔ اور امریکی فورسز نے شکیل آفریدی کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر ایبٹ آباد میں ہلاک کر دیا تھا جس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے امریکہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقدام ہماری خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس کے بعد پاکستان کی حکومت نے آفریدی کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کر کے اسے قید کی سزا سنائی تھی۔
شکیل آفریدی کے وکیل کے مطابق آفریدی کو ان الزامات میں اسامہ بن لادن تک رسائی کرنے کے حوالے سے عائد کیے گئے ،غلط مجرم قرار دیا گیا ہے اور ان وکیلوں کا خیال ہے کہ وہ آفریدی کی رہائی کا مقدمہ جیت جائیں گے۔ان کے وکیلوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان میں سخت موسم شروع ہونے جا رہا ہے اور شکیل آفریدی کی صحت کو خطرات لاحق ہیں اس لئے بھی اسکی جلد رہائی بہت ضروری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ امریکہ جلد سے جلد شکیل آفریدی کو رہا کرانا چاہتا ہے۔ شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت24مئی کو ہونا طے ہے۔امریکی حکام نے شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے پاکستانی حکام سے ابتدائی رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات بھی شروع ہو چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wall street journal unveils pak us talks on release of dr shakeel afridi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply