ہمیں اس روز کا انتظار ہے جب کشمیر پاکستان بن جائے گا:نواز شریف

مظفر آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی انتخابی فتح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں اس وقت کا انتظار ہے جب کشمیر پاکستان بنے گا“۔
مئی میں اپنے دل کا آپریشن کراکے لندن سے واپسی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں نواز نے کشمیریوں کو تلقین کی کہ اپنے ان کشمیری بھائیوں کو فراموش نہ کریں جو ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں اپنی تحریک آزادی میں جان کی قربانی دے رہے ہیں۔
نواز نے مزید کہا کہ ان کی تحریک آزادی کو روکا یا کچلا نہیں جا سکتا ۔اور وہ کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا آپ سبھی اس بات سے واقف ہیں کہ انہیں کس بے رحمی سے مارا پیٹا اور ہلاک کیا جا رہا ہے۔
ہماری تمام دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ہم اس دن کا انتظار کر ہے ہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا۔واضح رہے کہ اے جے کے کی 41سیٹوں کے غیرسرکاری نتائج میں پی ایم ایل این کو زبردست کامیابی مل رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Waiting for the day kashmir becomes pakistan nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply