نیا پاکستان دیکھنا ہے تو خیبر پختون خو ا کوجا کر دیکھیں: نوازشریف کا طنز

چیچہ وطنی:وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مخالفین خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف پر گندی زبان اور غلیظ کلمات استعمال کر نے اور بھدے الزامات لگانے پرکڑی تنقید کی۔ انہوں نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو نئے پاکستان کی حالت دیکھنی ہے تو خیبر پختون خوا کو جاکر دیکھیں جہاں اسکولوں اور اسپتالوں کی خستہ حالت ہے ۔یہ لوگ کیسا نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟ جبکہ دوسری جانب پنجاب میں نئی نئی فیکٹریاں لگائی جا رہی ہیں۔ صوبہ ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
نیا پاکستان تو وہاں نظر آرہا ہے۔انہوں نے حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ قوم کے سامنے آپ بھی حساب دیں اور ہم بھی حساب دیتے ہیں۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک بھر میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لئے بے شمار فنڈز خرچ کئے ہیں۔
نوازشریف نے چیچہ وطنی شہر کی سڑکوں کے لئے 25 کروڑ، حلقہ 162 کی بجلی کے لئے 10 کروڑ، چیچہ وطنی کے ٹینکیکل کالج اور ووکیشنل ٹرینگ انسٹیوٹ کو اپ گریڈ کرنے، ڈگری کالج فار بوائز کے ساتھ ساتھطالبات کے لئے بھی ایم اے کلاسز کا اجر اکے اعلانات کئے ۔انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کو پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا پتا نہیں ہے۔ پاکستانی کلچر میں بڑوں اور خواتین کا احترام ہے جبکہ مخالفین کے منہ میں جو آتا ہے بول دیتے ہیں جو اسلامی اور پاکستانی کلچر کے منافی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Visit kp if you want to see naya pakistan jibes pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply