پاکستان نے اقوام متحدہ میں سشما کی تقریر جھوٹ کا پلندہ اور حقائق سے پرے قرار دیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کو ”جھوٹ کا پلندہ“ اور ”حقائق اور تاریخ“ کا مذاق قرار دیتے ہوئے پاکستانی وفد نے جو جواب دیا ہے اس کے حوالے سے روزنامہ ایکسپریس ٹریبون نے لکھا ہے کہ”ہم (پاکستان) اس بیان میں دیئے گئے تمام بے بنیاد الزامات خارج کرتے ہیں۔اس ضمن میں جاری کیے گئے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ ان کی حکومت کی فریب دہی اور پاکستان کے جانب ان کی دشمنی کی عکاسی ہے۔
اس کا مقصد اس بربریت اور ظلم وستم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے جو بے قصور اور نہتے کشمیریوں کے خلاف 5 لاکھ قابض فوج نے روا رکھی ہوئی ہے۔ .مسز سوراج کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، پاکستانی وفد نے کہا کہجموں کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا نہ کبھی ہوگا۔ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حقیقت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ابھی طے کی جاتی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور ہندوپاک نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔
پچھلے 70 سال سے ہندوستان نے بزور قوت یا دھوکہ سے انہیں یہ حق استعمال کرنے سے روک رکھا ہے۔ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان نمائندے نے کہا یہ حکومتی دہشت گردی کی بدترین شکل اور ایک جنگی جرم ہے۔ بیان میں کہا گیا پاکستان ان زیادتیوں کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تفتیش کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اڑی میں ہندوستانی فوجی اڈے پر ہوئے حملے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کے ظلم و زیادتی سے توجہ ہٹانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ان دنوں جاری کشمیری بغاوت کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی غرض سے اڑی کے واقعہ کا فائدہ اٹھارہا۔ نیز کہا کہ بین الاقوامی برادری خوب واقف ہے کہ ماضی میں بھی ہندوستان اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے سوانگ بھرتا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Verbal spat at un pakistan rips into sushmas speech calls it litany of lies in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply