پی ایم ایل این سے انحراف کرنے والے گروپ کو نواز شریف نے ابن الوقت سے تعبیر کیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے جنوبی پنجاب میںایک گروپ کے پارٹی سے انحراف کو ابن الوقتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بدلنے والے ایسے افراد سے ہی سیاست بدنام ہوئی ہے۔
قومی احتساب بیورو عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز نے کہا کہ پی ایم ایل این کو حال ہی میں خیر باد کہنے والے سیاستدانوں کو اچانک ہی کوئی خوش فہمی ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے چند روز قبل بلوچستان پارٹی تشکیل دی تھی وہ بھی اسی قماش کےتھے۔انہوں نے جنوبی پنجاب میں پی ایمایل این کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے متعدد ترقیاتی کام کے ہیں یہی وجہ ہے کہ پی ایم ایل کو لودھران میں جیت حاصل ہوئی۔
انہوں نے پارٹی بدلنے والوں پر لعنت بھیجتے ہوئے امہیں سیاست کے لیے شرم کا باعث بتایا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی سے انحراف کیا ہے وہ وہی ہیں جنہوں نے میری صدارت کے لیے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Usual defectors bring bad name to politics nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment