دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کے لیے امریکہ پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا:امریکی سفیر

اسلام آباد: امریکی سفیر متعین پاکستان ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری سے بات کرے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے اور اس کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک جاری رکھے گا۔
ڈیوڈ ہیل نے پورے پاکستان میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں کی شدت سے مذمت کی اور اس حملوں میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جسے ریڈیو پاکستان نے اپنے نشریہ میں پڑھا۔
ڈیوڈ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان میں امریکی فو رسز پاکستان میں حملوں کی ذمہ داری لینے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ گہرے تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

Title: us vows to assist pakistan in dismantling terrorist networks | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply