امریکہ نے پاکستان کو ہمیشہ کرایے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا ہے:عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کرایہ کی بندوق کے طور پر استعمال کیا اور دو طرفہ تعلقات ہمیشہ یکطرفہ رہے۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے امریکہ کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد ان کا پہلا حکم یا ہدایت کیا ہوگی تو عمران نے کہا کہ جیت کا یقین ہوجانے کے بعد ہی وہ سوچیں گے کہ ان کا پہلا قد م کیا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت کے پہلے 100روز کا ایک منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ادارتی اصلاحات ان کی پارٹی کی اولیں ترجیح ہوگی۔

عمران خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ بدعنوانی کو کچلنے اور حصولات میں اضافہ کے لیے قومی احتساب بیورو، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو فعال اور مستحکم بنائیں گے ۔

تاکہ عوام سے ٹیکس کی شکل میں وصول کی جانے والی رقم انہی کے اوپر خرچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ امریکہ سے اچھے اور خوشگوار تعلقات پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن وہ ملک کو غیر ملکی چندوں پر انحصار کرنے سے اجتناب برتیں گے۔ انہوں نے کہا وہ مریکہ سے تعلقات برقرار رکھنا چاہیں گے کیونکہ یہ دونوںکے ہی مفاد میں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us used pakistan as hired gun says imran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply