امریکی و برطانوی یونیورسٹیا ں پاکستان طلبا کو اسلام سے دور کر رہی ہیں:حافظ سعید

لاہور: لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے امریکہ اور یو کے پر الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستانی طلبا کی ذہنی دھلائی کر کے ان کی ذہنیت بدل رہے ہیں۔

یہاں مرکزالقدسیہ میں تقریر کرتے ہوئے سعید نے کہا کہ یہودی اور نصرانی عالم اسلام میں اپنی پالیسیوں پر عمل آوری کے لیے اپنے کٹھ پتلی مسلمانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان میں ان حکمرانوں کو، جو امریکہ اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پانے کے بعد سیاست میں داخل ہوئے ہیں، ہدف تنقید بناتے ہوئے سعید نے کہا کہ امریکہ میں یہودی پروفیسرز پاکستانیوں کو اسلام کے بارے میں ان کے افکار و نظریات بدلنے کے بعد ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرتے ہیں۔

جب وہ اچھی طرح ٹھوک بجا کر دیکھ اور پرکھ لیتے ہیں کہ یہ شخص پاکستان واپس جا کر ان کے طور طریقوں اور نظام حیات کے عین مطابق کام کرے گا اور اس کی سوچ بھی ان جیسی ہی ہوگی تو وہ اسے اور زیادہ بڑی سند دے دیتے ہیں۔سعید نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم پاکر پاکستان آنے والوں کی ملک میں بہت مانگ ہے۔انہیں مختلف سرکاری دفاتر و وزارتوں میں بڑی آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے۔

اگر پاکستان کو مدینہ جیسا فلاحی ملک بنانا ہے تو وہ عناصر جنہوں نے یہودیون اور مسیحیوں سے تعلیم پائی ہے ایسا ممکن نہیں ہونے دیں گے۔سعید نے عمران خان کی حکومت کو تلقین کی کہ ان کی باتوں کو دھیان میں رکھ کر اسلامی شریعت، قرآن اور حدیث کی روشنی میں قوانین نافذ کر کے ایک نئی پالیسی وضع کریں۔سعید نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں کو تلقین کی کہ وہ امریکہ کے احکام پر جن سے پاکستان مین افراتفری پیدا ہوتی ہے عمل کرنا ترک کردیں۔

لیکن حافظ سعید نے پاکستان میں رہنے والے یا بیرونی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی والدین کو یہ تلقین نہیںکی کہ وہ اپنے بچوں کو امریکہ، یوروپ اور آسٹریلیا میں تعلیم دلوانے کے بجائے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم دلائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us uk universities changing mindsets of muslims hafiz saeed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply