امریکہ پاکستان کو فوجی تربیت کی شکل میں امداد جاری رکھے گا:خارجہ سکریٹری جنجوعہ

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ اسے دی جانے والی فوجی امداد روکنے کے باوجود پاکستان کو فوجی تربیت کی شکل میں امداد دی جاتی رہے گی۔
پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے بدھ کے روز سینیٹ کیخارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ بین الاقوامی فوجی تربیت و تعلیم(آئی ایم ای ٹی) سمیت پاکستان کے قومی مفادات میں دیگر اقتصادی مدد جاری رکھے گا۔
آئی ایم ای ٹی پروگرام فوجی تعلیم پر مرکوز ہے۔اسکا مقصد امریکی فوج اور امداد یافتہ ملک کی فوج کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرکے اتحادی فوج قائم کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت گذشتہ15سال سے پاکستانی فوج کے افسران امریکہ میں تربیت لے رہے ہین اور اس میں 5.2کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہو رہی ہے۔رواں سال کے دوران اس پروگرام کے لیے40لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us to continue military training in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply