امریکہ کو یاد نہیں کہ پاکستان نے کتنے زیادہ دہشت گردی مخالف اقدامات کیے ہیں: خارجہ ترجمان

اسلام آباد:پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس بیان کو ‘نامناسب’ اور ‘متضاد’ بتایا ہے جس میں اس نے پاکستان پر دہشت گردی کے سلسلے میں دوہرے معیار کو اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے معاملے میں دوہرا معیار اختیار کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کچھ ٹھوس قدم ضرور اٹھائے ہیں لیکن صرف انہی دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جن سے اس کے اپنے شہریوں اور ملک کے استحکام کو خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پڑوسیوں کے لئے خطرہ بنے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کارروائی نہیں کرتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا، ”ہم نے مسٹر ٹونر کی جانب سے دئے گئے تبصرے کوسنجیدگی سے لیا ہے، ان کا بیان متضاد ہے اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے ملک کی سیکورٹی خدشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرحلہ وار طریقے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے ہیں لیکن وہ اسے بھول گئے ہیں“۔ .انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے سینیٹر جان میکین اور دیگر سینیٹرز نے دہشت گردی کو ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کی ستائش کی تھی۔
زمینی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے میرم شاہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملات میں پاکستان اپنے پڑوسیوں سے زیادہ خود ہی مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کا ایک انٹیلی جنس افسر گرفتار ہوا ہے جس نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستان میں پڑوسی ملک دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ امریکہ نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے سال 2009 میں جنرل ایلن میک کرسٹل کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کی مدد سے ملک میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں 60 ہزار سے زیادہ معصوم جانیں گئی ہیں اور کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us state department spokespersons remarks are insensitive says pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply