سی آئی اے اہلکاروں کو خفیہ طور پر پاکستانی ویزے دینے کا سلسلہ جاری ہے: رحمٰن ملک

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیلپز پارٹیم(پی پی پی) کے لیڈر رحمٰن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اہلکاروں کو اب بھی خفیہ طور پر پاکستانی ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔یہاں منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ نواز شریف حکومت پی پی پی کی گذشتہ حکومت پر الزام لگا رہی تھی کہ وہ امریکی سراغرسانوں کو ویزے جاری کر رہی ہے جبکہ نواز حکومت ابھی تک امریکی جاسوسوں کو ویزے جاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اس وقت تک ا مریکی اہلکاروں کے ویزے دینا جاری رکھیں گے جب تک حکومت امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ اسے ملتا رہے گا۔اور جیسے ہی یہ فنڈ ملنا بند ہوجائے گا حکومت امریکی اہلکاروںکو ویزا دینا بند کر دے گی۔حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے کسی بھی وقت امریکی اہلکاروں کو وزیا جاری کرنے کا عمل ترک نہیں کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us spies still being secretly issued visas claims rehman malik in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply